چین نے جمعرات کو چار مقامی کمپنیوں کو فائیو جی انٹرنیٹ کے تجارتی اجازت نامے جاری کر دیے ہیں۔ صنعت و تجارت کی چینی وزارت کے مطابق یہ لائسنس چائنا ٹیلی کوم، چائنا موبائل، چائنا یونیکوم اور چائنا براڈکاسٹنگ نیٹ ورک کارپوریشن کو جاری کیے گئے ہیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر کوئی غیر ملکی کمپنی چین کی فائیو جی مارکیٹ میں فعال انداز میں کوئی حصہ لینا چاہتی ہے تو اسے خوش آمدید کہا جائے گا۔ فائیو جی نیٹ ورک کو مواصلات کی دنیا میں انقلاب قرار دیا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY