ایرانی حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ عدالت نے ایرانی نژاد برطانوی شہری نازنین زغاری ریٹکلف کی طرف سے قید کی سزا کے خلاف دائر اپیل رد کر دی ہے۔
گزشتہ ایک برس سے قید اس خاتون پر بغاوت کا الزام ہے۔ تہران کے صوبائی سربراہ برائے انصاف غلام حسین اسماعیلی کے بقول عدالت نے اپیل کی سماعت کی اور اس نتیجے پر پہنچی کہ انہیں سنائی گئی پانچ برس قید کی سزا درست ہے۔
زغاری ریٹکلف کو یہ سزا گزشتہ برس ستمبر میں سنائی گئی تھی۔ انہوں نے 2009ء میں ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کی تھی۔












