کراچی میں کیماڑی آئل ٹرمینل کے ٹینک میں لگنے والی آگ پرتقریبا 34 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے ۔

کیماڑی آئل ٹرمینل میں کیمیکل پی ایچ آئی ٹرمینل کے اسٹوریج ٹینک میں گزشتہ روز دوپہر میں اچانک اگ لگ تھی ، جس میتھانول ٹینک میں آگ لگی وہاں لوگ موجود تھے ۔ آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ ایک شخص لاپتا ہے۔

آگ لگنے کے بعد سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چاروں آئل ٹرمینلز اور تیل کے دو جہاز سے تیل کی ترسیل بند کردی گئی تھی ،جبکہ قریب موجود ٹینگ خالی کرالئے گئے تھے ۔

آگ پر قابو پانے کے لئے اسنارکل اور15 فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے کی کوششیں کرتے رہے ، آگ پر قابو پانے کے لئے کیمیکل کا بھی استعمال کیا گیا تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

جس کے بعد آج سول ایوی ایشن کے فائر ٹینڈر نے بھی آگ پر قابو پانے کے کاموں میں حصہ لیا جس کے بعد تقریبا 34گھنٹے بعد آگ پر قابوپالیا گیا ۔

پورٹ حکام کا کہناہے کیماڑی آئل ٹرمینل سے پورے ملک کو تیل کی سپلائی کچھ دیر میں شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ بندرگاہ سے دور کھڑے جہاز بھی برتھ پر تیل کی ترسیل شروع کردینگ

SHARE

LEAVE A REPLY