سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نےکہا ہےکہ برطانوی میڈیاکےذریعے سامنے آنے والی پراپرٹیز شریف فیملی کی ملکیت نہیں۔
لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں حسین نواز نے کہا کہ برطانوی اخبار کے دعوے کا جواب مناسب فورم پر دیا جارہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی اخبار کےذریعے سے سامنے آنے والی تمام پراپرٹیز کا کاروبار حسن نواز نے کیا تھا،اب وہ بھی ان کی ملکیت نہیں۔
حسین نواز نے یہ بھی کہا کہ نیب کی انٹرپول کےذریعےگرفتاریوں کی بات کی کوئی حیثیت نہیں، برطانیہ میں قانون کی حکمرانی ہے،یہاں غیرقانونی اقدامات ممکن نہیں،نیب انٹرپول کےذریعےجوکرناچاہتا ہےکرلے۔
ان کا کہناتھاکہ والدہ کی حالت پہلےسےزیادہ تشویشناک ہے، ڈاکٹروں نےبےہوشی کی دوابڑھا دی ہے،آج وینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ بھی موخر کردیا گیا ۔













