ترکی میں حکام نے پولیس اور فوج کے ساتھ ساتھ دیگر سرکاری محکموں میں کام کرنے والے تین ہزار نو سو ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی انادولُو کے مطابق معطل کیے جانے والے ملازمین میں جیلوں کے پہریدار، انتظامی افسران اور مذہبی امور کی وزارت کے ارکان بھی شامل ہیں۔

ان افراد پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ ایسی دہشت گرد تنظیموں اور ڈھانچوں سے روابط رکھتے تھے، جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ ابھی گزشتہ بدھ کے روز نو ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا تھا جبکہ مزید ایک ہزار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ گزشتہ سال جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد سے اب تک تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار افراد کو ملازمتوں سے نکالا جا چکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY