اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق سربراہ کی ترکی اور مصر پر تنقید

0
919

اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ ترکی اور مصر ایسے ممالک ہیں جو بظاہر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔

زید رعد الحسین نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں نے وہاں خوف کی فضا پیدا کردی ہے۔ ترکی میں گزشتہ برس جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے انقرہ حکومت اب تک 40 ہزار افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔

رعد الحسین نے مصر میں بھی بڑے پیمانے پر کی جانے والی گرفتاریوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام میں شدت پسندی پیدا کرنے کے خطرات مول لے رہی ہے۔ انسانی حقوق کے کمشنر نے یورپی یونین میں انتہائی دائیں بازو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا بھی تذکرہ کیا

SHARE

LEAVE A REPLY