عمران سے گھڑی خریدنے والے عمر فاروق سے فواد کے مسلسل رابطوں کے مبینہ ثبوت سامنے آ گئے

0
1279

سعودی ولی عہد کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو دیے گئے قیمتی تحفے خریدنے والے بزنس مین عمر فاروق ظہور کو مشکوک شخص قرار دینے والے فواد چوہدری کے عمر فاروق سے حالیہ روابط سامنے آگئے۔

فواد چوہدری کل شام تک عمر فاروق کو واٹس ایپ پر میسجز کرکے عمران خان کا نام نہ لینے کی درخواست کرتے رہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں تفصیلات بتاتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے مبینہ واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شارٹس بھی دکھائے۔

شاہزیب خانزادہ کے مطابق اس سے پہلے فواد چوہدری عمر فاروق کو حکومت پاکستان کے ٹھیکوں میں مدد دلوانے کا وعدہ بھی کرتے رہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے گھڑی خریدنے والےبزنس مین عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

توشہ خانہ اورقیمتی گھڑی کے بارے حقائق بتانے پر پی ٹی آئی دھمکیوں پر اتر آئی ہے، اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے گھڑی خریدنے والے بزنس مین عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں اور بیان واپس لینے کیلئے سخت دباو ڈالا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بزنس مین عمر فاروق کو فون کرکے بیان واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا اور سخت لہجے میں کہا کہ اپنا بیان واپس لیں، اور اپنے نئے بیان میں بتائیں کہ پہلی باتیں غلطی سے کہہ دیں۔

فواد چوہدری نے عمر فاروق سے کہا کہ اس کیس میں فرح خان (گوگی) اور شہزاد اکبر کا ذکر نہ کریں۔ فواد چوہدری نے بات نہ ماننے پر عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

دوسری جانب سماء نے جب عمر فاروق سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی تصدیق کی کہ انہیں نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں مل رہی ہیں، جب کہ فواد چوہدری نے بھی فون کرکے بیان واپس لینے کی دھمکی دی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY