قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف سازش کی گئی، ان کا ٹکراؤ ٹھیک نہیں۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاناما لیکس سے تو بچ بھی جائیں گے ، لوڈشیڈنگ پر نہیں بچ سکتے ، لوڈشیڈنگ کی ساری ذمہ داری نوازشریف پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین سے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ آج 14 گھنٹے کی ہوگئی ہے،حکومت نے بجلی کی قیمت ڈیڑھ گنا بڑھا دی ہے، میاں صاحب اپنے وعدے پورے کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY