حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ، بیٹوں کی شہادت پر ردعمل

0
1255

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بیٹوں کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہادتوں سے ہمیں آزادی کی امید ملتی ہے۔

ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے بچے شہید اور گھر تباہ کر دیئے جائیں، میرے خاندان کے 60 افراد اور بچے شہید کیے جا چکے ہیں۔

خلیجی میڈیا کے مطابق غزہ میں عید کے روز صیہونی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 جواں سال بیٹے شہید کر دیئے تھے، حازم، محمد اور عامر شاطی ایک کیمپ میں پناہ گزینوں سے عید ملنے گئے تھے۔

اسرائیل فوج نے فضا سے ان کی گاڑی پر بم برسائے، حملے میں حماس سربراہ کے کئی پوتے پوتیاں بھی شہید ہو گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY