مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، ہندواڑا کے علاقہ میں بھارتی قابض افواج نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے،جس میں طالبات سمیت پچاس سے زائد نوجوان زخمی ہوگئے ہیں،بھارتی فوج نے آنسو گیس اور پیلٹ گن کا بھی استعمال کیا ۔

تازہ ترین صورت حال کے مطابق ہندواڑا کے علاقہ میں آنسو گیس اور پیلٹ گن کے فائر سے پچاس طالب علم زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں طالبات بھی شامل ہیں۔

زخمی طلبا و طالبات گورنمنٹ ڈگری کالج ہندواڑا کے باہر آزادی کے حق میں احتجاج کر رہے تھے،اس دوران بھارتی قابض افواج نے آزادی کے حق میں نعرے لگانے والے نوجوانوں پر تشدد کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY