الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نا اہلی کے لئے دائر درخواست بحال کر تے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے 23 مئی کوجواب طلب کر لیا، نا اہلی کی درخواست ہاشم علی بھٹہ نے دائر کر رکھی تھی۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی پٹیشن کی بحالی کے معاملے پر عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر درخواست 16 جنوری کو خارج کی،یہ واحد دن تھا جب ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوسکے۔

شاہد گوندل نے استدعا کی کہ پٹیشن بحال کرنے کے لئے جو وجوہات دی گئی ہیں وہ نامناسب ہیں،حنیف عباسی کی جانب سے اسی نوعیت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے، نااہلی کی درخواست خارج کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف ہاشم علی بھٹہ کی درخواست بحال کرتے ہوئے 23 مئی کو تحریری جواب طلب کر لیا۔

نا اہلی درخواست میں عمران خان کے الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ بولنے پر انہیں نا اہل کرنے کا موقف اپنایا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY