پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی اور ناہید خان نے کہا ہے کہ شہید بھٹو کا نظریہ موجودہ پیپلز پارٹی نے دفن کردیا ہے اور حالیہ سینیٹ انتخابات میں زرداری کا نظریہ اپنایاگیاجس کا مقصد صرف ہارس ٹریڈنگ ہے۔

وہ منگل کی شام گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی انتالیسویں برسی کے موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزاروں پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھٹوکے نظریات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے اب پیپلز پارٹی سکڑ کر صرف دس ضلعوں تک محدود ہوچکی ہے‘زرداری اور ان کے ساتھی شہید بھٹو کے نظریئے کو ختم کرنے میں مصروف ہیں‘زرداری ٹولہ ان سب نظریات کو ختم کرنے میں مصروف ہے

SHARE

LEAVE A REPLY