امريکی نشرياتی ادارے ’اين پی آر‘ کی جانب سے خدشہ ظاہر کيا گيا ہے کہ شمالی کوريا کسی نئے ميزائل کے تجربے يا پھر خلا ميں راکٹ روانہ کرنے کی تياری ميں مصروف ہے۔

سيٹلائٹس کی مدد سے نگرانی کرنے والی ڈيجيٹل گلوب نامی کمپنی کی طرف سے پيونگ يانگ کے قريب صنوم ڈونگ کے مقام کی تصاوير سے ايسے خدشات کو تقويت ملتی ہے۔

ان مقامات پر بائيس فروری کے روز کافی سرگرمياں ديکھی گئیں۔ شمالی کوريا رہنما کم جونگ ان اور امريکی صد ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری ملاقات فروری کے اختتام میں ہوئی تھی۔ یہ ملاقات کسی حتمی نتائج تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ تاہم يہ پيش رفت اس ملاقات سے پہلے کی ہے اور اس بارے ميں اطلاع بروز ہفتہ دی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY