آسٹریلیا کی فیڈرل پولیس نے دو گرفتار کیے گئے افراد پر مبینہ دہشت گردی کی سازش کرنے کی فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ پولیس بیان کے مطابق یہ افراد اُن چار افراد میں شامل ہیں، جنہیں مختلف چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس مصدقہ اطلاعات موجود ہیں کہ یہ دونوں ایک مسافر بردار ہوائی جہاز کو گرانے کی سازش کر رہے تھے۔ متحدہ عرب امارت کی دو ہوائی کمپنیاں بھی آسٹریلوی پولیس کے تفتیشی عمل میں شریک ہیں۔ گرفتار ہونے والے تیسرے شخص کے خلاف تفتیشی عمل جاری ہے جب کہ چوتھے کو عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY