تیسرا ٹیسٹ:پہلے دن کا کھیل۔پاکستان 169 پر دو وکٹ

0
933

پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر 169 پر دو وکٹ گنوائے

میچ ختم ہوا تو اظہر علی اور یونس خان کریز پر تھے

پہلے روز کا مکمل سکور کارڈ

Pakistan 169/2 (69.0 ov)
West Indies
West Indies won the toss and elected to field
10,11,12,13,14 May 2017 (5-day match)

Stumps – Day 1
Pakistan 1st innings R B 4s 6s SR
Azhar Ali not out 85 219 7 2 38.81
View dismissal Shan Masood c Holder b Chase 9 30 0 0 30.00
View dismissal Babar Azam c Powell b Joseph 55 124 3 0 44.35
Younis Khan not out 10 44 0 0 22.72
Extras (b 1, lb 4, w 2, nb 3) 10
Total (2 wickets; 69 overs) 169 (2.44 runs per over)
Bowling O M R W Econ 0s 4s 6s
ST Gabriel 19 6 32 0 1.68 97 1 0 (3nb, 1w)
View wicket AS Joseph 14 4 39 1 2.78 69 4 0
View wicket RL Chase 10 3 27 1 2.70 48 1 2
JO Holder 14 4 30 0 2.14 71 3 0 (1w)
D Bishoo 12 0 36 0 3.00 51 1 0

قبل ازیں کھانے کے وقفے کے بعد چند منٹ مزید کھیل جاری رہا جس کے بعد بارش ہوئی تو اسے روک دیا گیا۔

ڈومینکا کے ونڈسر پارک اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اس کی پہلی وکٹ 19کے اسکور پر گر گئی۔

احمد شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل کئے جانےو الے شان مسعود 9رنز پر پویلین کو لوٹ گئے، ان کی وکٹ راسٹن چیز کے حصے میں آئی۔

اس کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم نے انتہائی ذمہ داری سے اننگز کو آگے بڑھایااور کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے اسکور کو 70رنز تک لے گئے۔

لنچ کے بعد دوبارہ کھیل شروع ہوا، مجموعے میں صرف 5رنز کا اضافہ ہی ہوا تھا کہ بارش کرکٹ میچ کے درمیان حائل ہوگئی، اس وقت اظہر علی 38 جب کہ بابر اعظم 26رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے پہلا میچ جیتا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

اس فیصلہ کن میچ کی اہمیت اس حوالے سے بھی ہے کہ پاکستان کے کپتان مصباح الحق اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اور سنچریاں بنانے والے بیٹسمین یونس خان اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، بولر حسن علی کو لیگ اسپنر شاداب خان کی جگہ ٹیسٹ ڈیبیو کرایا گیا ہے جبکہ اوپنر احمد شہزاد کی جگہ اوپنر شان مسعود کو ٹیم میں جگہ ملی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY