مشرقی کانگو میں 2 مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں 17جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ بات سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ایک نمائندے جان بانی اینڈے نے جمعے کے روز بتائی ہے۔

بانی اینڈے کے مطابق 2 مخالف مسلح گروہ ’نیشن کونسل فار رینوویشن اینڈ ڈیموکریسی‘ اور ’نایاٹورا‘ ماسیسی ضلعے میں تیل کی دولت سے مالامال علاقے بیب وے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔

کانگو کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یہ جھڑپیں جمعرات سے جاری ہیں، تاہم مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY