امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے افغان صوبے غزنی میں ہلاک ہونے والے اپنے تینوں فوجیوں کی شناخت کا اعلان کر دیا ہے۔ ان میں ایک آرمی کیپٹن اینڈریو پیٹرک راس تھا، جس کی عمر انتیس برس تھی۔ اس کا تعلق امریکی ریاست ورجینیا کے شہر لیگزنگٹن سے تھا۔

دوسرا فوجی آرمی سارجنٹ ایرک مائیکل ایڈمنڈ تھا، اس کی عمر انتالیس برس تھی اور یہ ریاست واشنگٹن کے پریری شہر سے تعلق رکھتا تھا۔ ہلاک ہونے والا تیسرے فوجی کا عہدہ ایئر فورس اسٹاف سارجنٹ ڈائلن جے ایلکن تھا اور اس کی عمر صرف پچیس برس تھی۔ ایلکن کا تعلق ریاست پینسیلوینیا کے شہر ہُکس ٹاؤن سے تھا۔

یہ تینوں ایسے علاقے میں بارودی ڈیوائس کے پھٹنے سے ہلاک ہوئے، جہاں طالبان کی مسلح سرگرمیاں غیرمعمولی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY