اسلام اور حقوق العباد (76)۔۔۔۔ شمس جیلانی

0
1309

ہم گذشتہ مضمون میں اس پر بات کر رہے تھے۔ کہ ساری دنیا رضاکارانہ طور پر انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ مگر ہمارا کردار اس میدان اورں کے مقابلے میں بہت کم ہے جبکہ ہمارا یہاں سب سے زیادہ تاکید خدمت ِ خلق کے لیئے ہے۔ جبکہ ہمارے نبی ﷺ نے اپنی ابتدائی زندگی کےسارےقیمتی سال صرف اسی میں ہی صرف کیئے۔ اگرمدینہ منورہ کا دور بھی اس میں شامل کرلیا جا ئے تو انکا (ص) کوئی کا لمحہ بھی اس کے بغیر نہیں گزرا۔ یہ ہماری سوچ ہے جس کی وجہ سے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام صرف روزہ نماز کا نام ہے۔ اس سلسلہ میں سورہ حج کی آیت نمبر 77 کی ہم نے بات کی تھی کیونکہ حج ایک ایسی عبادت ہے جس میں انسان اپنی ساری صلاحیتوں سے کام لیتا ہے بہت سی تکالیف بھی برداشت کرتا ہے اور اس دوران سب صلاحیتوں کا امتحان بھی ہو جاتا اسی لیئے اس کا ثواب بھی بہت زیادہ ہے۔ اس میں سورہ بقر کی آیت نمبر 177 کو بھی شامل کر لیں تو بات کاکنویس اور بھی بڑاہوجاتا ہے کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ مومن کو کیسا دیکھنا چا ہتا ہے۔ جس میں وہ فرماتا ہے۔ کہ دین اسلام میں نیکی یہ نہیں ہے کہ ً منہ مغرب یا مشرق کو کرلیا جائے۔ بلکہ دین زندگی کے تمام پہلو ؤں کا احاطہ کرلینے کا نام ہے۔ ان کی تفصیل اسی آیت میں آگے بڑھ کر ہے کہ نیک وہ شخص ہے جو اللہ قیامت اور فرشتوں پر ایمان لائے۔اس کی راہ میں خرچ کرے قرابتداروں پر،مسکینوں پر،مسافروں پر خرچ کرے، سائلوں کودے،غلام کو آزاد کرائے،عہد کی پابندی کرے،زکات ادا کرے تنگ دستی اور دکھ پر صبر کرے یہ ہی سچے لوگ اور یہ ہی پرہیز گار ہیں “ یہ ہے مسلمان کی کوالفکیشن جبکہ لوگ بہت آسان سمجھتے ہیں مسلمان ہونا۔ حضور ﷺ کی مسجد بہ یک وقت یہ سب کام انجام دیتی تھی اگر ہم حضور ﷺ کا اتباع کریں تو ہماری مسجد ان سب خوبیوں کی حامل ہو گی؟ اس میں کوئی نک چڑھا امام نہیں ہوگا ، جو ہر مسجد میں داخل ہونے والے شخص کو عمیق نگا ہوں سے گھورے! بلکہ اس کے بجا ئے ایک ہنستا مسکراتا چہرا نظر آئے گا جو ہر آنیوالے کو خوش آمدید کہہ رہا ہوگا۔ وہ آنے والے کے عیب ٹٹولنے کے بجا ئے کہ وہ کس مسلک ہے شلوار کے پانچے اوپر چڑھے ہو ئے ہیں یا نہیں؟ وغیرہ، وغیرہ۔ کیونکہ وہ حضور (ص)اسوہ حسنہ اور ہدایت پر عمل کر رہا ہوگا کہ“ اپنے بھائی طرف مسکراکر دیکھنا بھی صدقہ ہے۔“اگر آپ کی دیار غیر میں بننے والی مسجداور اس میں آنے والے مسلمان ایسے نہیں ہیں تو بے کار ہے کیونکہ جب تک اس میں نماز ادا کرنے والے حضور ﷺ کے نقش قدم پر نہیں ہونگے تو وہی صورت حال رہے گی جو کہ تمام دنیا کی مساجدکی ہے۔ اس تعداد میں ایک اور کا اضافہ کوئی کام نہیں دیگا۔ کیونکہ وہ دیار غیر میں اپنی انفردایت نہیں منواسکے گی۔ نہ وہاں جمع ہونے والے لوگ اپنے اندر وہ کردار پیدا کر سکیں گے جو کہ صحابہ کرام ؓکا تھا۔ جن کی تعریف سے قرآن بھرا ہوا ہے۔ نہ وہ اس معیار پر اتر یں گے جس کے بارے میں حضور ﷺ نے فرما یا کہ “ تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہے، وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھا اور میں تم سب سے اچھا ہو ں اس لیئے کہ میں اپنے گھر والوں کے لیئے سب سے اچھا ہوں؟
جولوگ یہاں تر بیت کے مرحلے گزاریں گے تب کہیں جاکر ان میں یہ تمام خوبیاں پیدا ہونگی۔ اور یہ لوگ اس قابل ہوسکیں گے کہ کہہ سکیں کہ مسلمان ایسا ہوتا ہے۔ پھر اس مسجد سے ملحقہ کمیونٹی ہال بھی ہوگا جس کا ایک حصہ خواتین کے لیئے مخصوص ہوگا۔ اور وہ خطیب جو کہ باہر سے خطاب فرمانے آئینگے وہ بھی اسٹیریو ٹائپ کے نہیں ہونگے بلکہ کھلے ذہن کے مالک ہونگے، پھر یہاں آنے والو ں کو معلوم ہوگا کہ یہاں کے آداب کیا ہیں، بچے بڑا سا ہال دیکھ کر ایک دوسرے ساتھ دوڑ لگانے کی کوشش نہیں کریں گے، کیونکہ انکی مائیں انہیں روکیں گی اور یہ بتا ئیں گی کہ ہم یہاں گیٹ ٹو گیدر کے لیئے نہیں آئے ہیں بلکہ اپنی اورتمہاری تربیت کے لیئے آئے ہیں۔ کہ آجکل کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ ملتے ہی غیبت کرنے لگ جا ئیں یاخیر و خیریت پوچھنا شروع کردیں؟ خیر خیریت پوچھنا بھی بری بات نہیں اچھی بات ہے اور اسلامی تہذیب کا حصہ ہے۔ اس کے لیئے آنے والے اور آنے والیا ں بجا ئے تاخیر سے آنے کے بجا ئے وقتِ معینہ سے پہلے پہنچ جا ئیں گے جیسے کہ طرقی یافتہ ملکوں کے با شند ے کیاکر تے ہیں کہ کچھ پہلے تشریف لے آتے ہیں اور چا ئے یاناشتے پر جو بھی جو بھی ملتا ہے۔ اسی دوران چائے پیتے ہوئے اسنیک کھاتے ہوئے اس سے باتیں کرتے ہوئے اپنی اپنی کرسیوں پر تشریف فر ما ہو جا تے ہیں۔ جب کاروائی شروع ہوجا ئے تو پھراتنی خاموشی ہو جاتی ہے کہ اگرسوئی گر جا ئے تو بھی آواز آتی ہے۔ اس وقت وہاں کوئی بھی آپ کو بولتا یا ہوا یادیر سے آنے والوں کا استقبال کرتا ہوا نہیں نظر آئے گا۔ اگر کسی کو کوئی سوال کرنا ہے تو بھی بعد میں جب وقفہ سوالات شروع ہو گا تو اس وقت پوچھ سکے گا؟ یہاں بھی ہمارے سامنے حضور ﷺ کے نا ئب کی ہستی موجود ہوگی۔ جو درمیان میں کبھی لقمہ نہیں دے گی انہیں طرح پہلے کہنے والے کی بات ہر طرح سنے گی؟ پھر کچھ کہے گی جیسے کہ حضور ﷺ عمل فرمایا کرتے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY