سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ترک شہر استنبول کے مستغیث اعلیٰ عرفان فیدان کے دفتر کے مطابق پہلے سے تیار گئے منصوبے کے مطابق استنبول کے سعودی قونصل خانے میں داخلے کے بعد خاشقجی کا گلا گھونٹ کر انہیں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

پھر ان کا سر قلم کر کے لاش کے ٹکڑے کر دیے گئے تھے، جنہیں بعد میں ٹھکانے لگا دیا گیا تھا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ترک حکام کی سعودی عرب کے مستغیث اعلیٰ سعود الموجب کے ساتھ بات چیت کا فی الحال کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ جمال خاشقجی دو اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں داخلے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY