کینیڈا نے غیر ملکیوں کے لئے دروازے کھول دیئے۔ حکومت نے آئندہ تین برس میں 10لاکھ لوگوں کو امیگریشن دینے کا اعلان کر دیا
کینیڈین میڈیا کے مطابق لبرل حکومت ملک میں پیدا ہونے والی افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لئے امیگریشن کو بڑھائے گی۔

وزیر برائے امیگریشن احمد حسین کا کہنا ہے آئندہ تین برس کے دوران 50لاکھ کینیڈین ریٹائر ہوجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ نئے آنے والے افراد ان سینئرز کی جگہ پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے برس تین لاکھ دس ہزار افراد کو امیگریشن دی جائے گی، 2019ء میں یہ تین لاکھ تیس ہزار اور 2020ء میں تین لاکھ چالیس ہزار تک کردی جائے گی

SHARE

LEAVE A REPLY