غیر قانونی تارکین کے خلاف جاری قومی مہم کے تحت 26صفر 1439ھ سے لیکر 27ربیع الاول 1439ھ تک2لاکھ 17ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین، 2433درانداز اور 439غیر قانونی تارکین کے مدد گار گرفتار کرلئے گئے۔

مشترکہ مہم مملکت کے تمام علاقوں میں چلائی گئی،217709غیر قانونی تارکین میں سے 118939اقامہ قوانین، 69005محنت قوانین، 29765سرحدی سلامتی ضوابط کے مخالفین اور 2433 درانداز پکڑے گئے۔

ان میں سے 72فیصد یمنی27فیصد ایتھوپین اور ایک فیصد مختلف ممالک کے تھے، پکڑے گئےافراد میں سے 2101بیدخل کردیئے گئے۔

42افراد مملکت سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

غیر قانونی تارکین کو سفر، رہائش اور چھپنے کی سہولت فراہم کرنیوالے439گرفتارکئے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY