ریڈیو پاکستان کے پنشرز کے ساتھ یہ نا انصافی کب تک رہے گی۔

0
1329

ریڈیو پاکستان کے پنشرز کے ساتھ یہ نا انصافی کب تک رہے گی۔
(ملک اسلم اعوان نمائندہ خصوصی، عالمی اخبار اسلام آباد پاکستان)
وزارت اطلاعات و نشریات اور اس کا زیلی ادارہ اس قدر نا فرمان ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے احکامات کو بھی خاطر میں نہیں لاتا۔
گزشتہ ماہ وزیر اعظم پاکستان نے احکامات جاری کیے تھے کہ تمام سرکاری اداروں میں سترہ اپریل تک پنشن اور تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔اس کے باوجود ریڈیو پاکستان کے پنشرز ابھی تک پنشن سے محروم ہیں۔ پنشنرز کے ساتھ یہ امتیازی سلوک کب تک جاری رہے گا۔ گرانی کے اس دور میں اس حساس ادارے میں خدمات سر انجام دینے کے بعد بزرگ افراد انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔ کرائے کے گھر ، بچوں کے تعلیمی اخراجات، بلوں کی ادائیگی ادویات کے اخراجات اور بہت سی ضروریات زندگی کو پورا کرنا مشکل تر ہو گیا ہے۔ گزشتہ دس ماہ سے پنشرز کے ساتھ یہی سلوک ہو رھا ھے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔گزشتہ سال سے پنشنرز کو کیموٹیشن کی ادائیگی مؤخر ہے۔ طبی سہولیات تقریباً ناپید ہو چکی ہیں۔ ملازمین اور پنشنرز کو میڈیکل بلز کی ادائیگی پانچ سال سے معطل ہیں۔
وزیراعظم پاکستان جو کہ ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت جسے سانحہ نو مئی کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچایا گیا تھا دورہ کر رہے ہیں سے درخواست ہے کہ اس تاریخی عمارت کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ ادارے سے وابستہ حاضر اور فارغ التحصیل ملازمین کے لئے بھی خصوصی گرانٹ کا اعلان کریں گے تا کہ ان کی مالی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔ جناب شہباز شریف، وزیر اعظم پاکستان بزرگ شہریوں اور پنشنرز کے لیے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نے گزشتہ برس وزیر اعظم پاکستان کا حلف اٹھانے سے قبل ہی پنشن میں دس فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔ جسے ملک بھر کے پنشنرز نے سراہا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY