نوازشریف کے پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نوازعلیل ہیں،ان کا لندن میں ایک ماہ سے علاج جاری ہے، یہ نہیں بتاسکتا کہ کلثوم نواز اور فیملی کب واپس آئے گی۔
اسلام آبادمیں سابق وزیراعظم کی فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ حسن اورحسین نوازرائیونڈ کے رہائشی نہیں، جن لوگوں کےبارے میں عدالت نے مجھے کہا ہے ان کواطلاع دے دوں گا،نوازشریف کا پولیٹیکل سیکریٹری ہوں، جب مجھے نوٹس بھجوائے گئے توپیش ہوا۔

آصف کرمانی نے کہا کہ آج یا کل کلثوم نوازکی تیسری سرجری متوقع ہے،نوازشریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کےلیے لندن میں مقیم ہیں،عدالت نے 26 ستمبرکے لیے دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جج کو آگاہ کیا ہے کلثوم نواز لندن میں زیرعلاج ہیں، وہ کب واپس آئیں گے،یہ سارا کلثوم نوازکے علاج پرمنحصرہے۔
آصف کرمانی نے مزید کہا کہ نیب کی طرف سے شریف فیملی کوکچھ نوٹس موصول ہوئے تھے،نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدر،حسن اورحسین کونوٹس بھجوائے گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY