نیا بیلسٹک میزائل ٹیسٹ بین الاقوامی قانون کے مطابق تھا، شمالی کوریا

0
934

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس کی طرف سے کیا گیا ایک نئے بیلسٹک میزائل کا حالیہ تجربہ جائز اور بین الاقوامی قانون کے مطابق تھا۔

کمیونسٹ کوریا کے ایک سفارت کار نے منگل کے روز جنیوا میں تخفیف اسلحہ کے موضوع پر اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس کے شرکاء کو بتایا کہ پیونگ یانگ کا یہ تازہ میزائل تجربہ اس کے اپنے دفاع کے ‌حق کا نتیجہ تھا۔

شمالی کوریائی سفارت کار جُو یونگ چُوئی نے کہا کہ جب تک امریکا ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک کوریا کے بارے میں اپنی جارحانہ پالیسیاں جاری رکھے گا، ان کا ملک اپنی ذاتی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرتا رہے گا۔

اس سفارت کار نے امریکی تنقید کو شمالی کوریا کی ریاستی خود مختاری کی ’غیر دانش مندانہ خلاف ورزی‘ بھی قرار دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY