یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے مابین مہاجرین اور تارکین وطن کی منصفانہ تقسیم کے موضوع پر اختلاف رائے کے باعث برسلز نے اب پولینڈ اور ہنگری کو ان کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔
مہاجرین کی تقسیم سے متعلق یہ یورپی معاہدہ اٹلی اور یونان میں پھنسے قریب ایک لاکھ ساٹھ ہزار تارکین وطن کو دوسرے رکن ممالک میں منتقل کرنے سے متعلق ہے۔ یونین کے اعلیٰ عہدیداروں کے بقول پولینڈ، ہنگری اور آسٹریا وہ رکن ریاستیں ہیں، جنہوں نے اب تک ان مہاجرین میں سے کسی ایک کو بھی اپنے ہاں قبول نہیں کیا۔
یونین کے مطابق اگر ان ملکوں نے اپنا موجودہ طرز عمل جاری رکھا، تو جون میں ان کے خلاف یونین کے معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے باقاعدہ کارروائی شروع کی جا سکتی ہے











