الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز کو جواب جمع کرانے کے لئے انیس جون تک مہلت دے دی ہے۔ دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن اورانسداد دہشت گردی کی عدالت سے بھاگا ہوا مجرم ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت لیگی رہنما نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت کے بعد وکیل کیا ہے اسے کیس کے جائزہ کا موقع نہیں ملا لہذا مجھے مزید وقت دیا جائے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کے لئے انیس جون تک کی مہلت دے دی












