گران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب ۔
اپنے خطاب میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ جنوبی ایشیا میں امن کی کنجی کشمیر ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے، بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پر عمل کرنا چاہیے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ترقی کیلئے امن لازم ہے، افغانستان کے امن سے خطے کا امن جڑا ہوا ہے، افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش پاکستان میں دہشت گرد حملے کر رہے ہیں۔













