سلامتی کونسل کا شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد نہ کرنے کا فیصلہ

0
739

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی طرف سے نئے میزائل تجربے کے بعد اپنے ایک خصوصی اجلاس میں کمیونسٹ کوریا کے ان اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت تو کی لیکن فوری طور پر کوئی نئی پابندیاں عائد کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

سلامتی کونسل کے موجودہ صدر اور یوروگوآئے کے سفارت کار اَیلبیو روسَیلی نے کہا کہ شمالی کوریا جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کے جو تجربات کر رہا ہے، سلامتی کونسل انہیں پوری شدت سے مسترد کرتی ہے۔ تاہم پیونگ یانگ کے خلاف کوئی نئی پابندیاں عائد کرنے سے بہتر یہ ہو گا کہ اس کے خلاف جو پابندیاں پہلے سے عائد ہیں، تمام ممالک ان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY