قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کرکے عوام کو دھوکا دیا۔ کلبھوشن کے معاملے پر ہم ناکام ہوگئے ہیں۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے 4 برس میں زراعت کو تباہ کردیا۔ حکومت رمضان میں بجلی نہیں دے سکتی، جبکہ ہم نے رمضان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کرکے عوام کو دھوکا دیا گیا، ہمیں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج پورے ملک کیلئے ہے تاہم پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔ کلبھوشن کے معاملے پر ہم ناکام ہوگئے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY