دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں دیالہ کے مقام پر واقع فوجی تربیتی مرکز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

عراقی فوج کے مطابق یہ حملہ آج پیر کے روز کیا گیا تھا اور اس میں کم از کم چار فوجی ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوئے ہیں۔ اس بیان کے مطابق پیر کی سہ پہر میں صورت حال پر قابو پا لیا گیا اور پانچ حملہ آوروں نے اپنی بارودی جیکٹوں کو اڑا بھی دیا تھا۔

دوسری جانب ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چھ جہادیوں نے فوجی ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا تھا اور اس حملے میں درجنوں فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY