پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تنبیہ کی ہے کہ سوشل میڈیا پر ’ریاست دشمن‘ مواد شائع کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔
نثار علی خان نے منگل کے روز کہا کہ حال ہی میں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ملکی فوج اور عدلیہ پر جو حملے کیے گئے، وہ ’ناقابل قبول‘ ہیں۔
وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا کارکنوں کے خلاف سرکاری کریک ڈاؤن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سکیورٹی ادارے ستائیس ایسے اکاؤنٹس کی شناخت کر چکے ہیں، جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔












