کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ سپریم کورٹ نے معطل کردیا ہے ۔ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے ہیوی ٹریفک کےلیے شہر میں تین روٹس مخصوص کیے تھے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس میں کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

فیصلے کے خلاف کراچی پورٹ ٹرسٹ، سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹر تنظیموں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف تمام اپیلیں سماعت کے لئے منظور کرلیں۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے عدالت عالیہ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے قرار دیا کہ نقل و حرکت پر پابندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید ریمارکس دیئے کہ سندھ ہائی کورٹ کا حکم سپریم کورٹ کے 17 اگست 2007 کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت کے حکم سے پورا کاروباری نظام جام ہو گیا۔

بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی گئی

SHARE

LEAVE A REPLY