چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے گزشتہ روز ملکی قرضہ 24 ہزار ارب روپے کی ادائیگی کے لیے مہم چلانے کا عندیہ دے دیا جس طرح انہوں نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈز کے لیے مہم کا آغاز کیا۔

نجی بینکوں کی جانب سے دونوں ٹیمز کے فنڈز کے لیے اشتہاری مہم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے واضح کیا کہ ’ملکی قرضہ اتارنے کے بارے میں مہم شروع کرنا کا سوچ رہے ہیں‘۔

مقدمے کی سماعت کے دوران جب فنانس سیکریٹری عارف احمد خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’اس وقت ملک 24 ہزار 400 ارب روپے کا مقروض ہے‘۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے ملک میں ڈیمز کی تعمیر کے سلسلے میں ’دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم فنڈ-2018‘ کے عنوان سے فنڈز اکھٹے کرنے کے لیے بینک اکاؤنٹ کھولا جاچکا ہے۔

مذکورہ اکاؤنٹ سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت، واپڈا اور دیگر اعلیٰ حکام کو دیے گئے خصوصی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے کھولا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے ان دونوں ڈیمز کی تعمیر کے سلسلے میں فنڈ اکھٹے کرنے کے لیے کھولے گئے اکاؤنٹ کا نمبر 03-593-299999-001-4 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔

عدالت عظمیٰ کو بتایا گیا کہ چارمیڈیا کمپنیاں ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز سے متعلق مہم چلا رہے ہیں۔

آڈیٹر جنرل نے کہا کہ موبی لنک اور ٹیلی نار نے اشتہارات کے ذریعے بتایا کہ ڈیمز کے لیے فنڈز ایزی پیسہ اور جاز پیسہ کے ذریعے بھی اکاؤنٹ میں منتقل کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ وزارت اطلاعات نے مذکورہ اشتہار اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان ٹیلی کمونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)، اور الیکڑونک میڈیا ریگولیٹری اتھارتی (پیمرا) کے ساتھ مشاورت کے بعد بنایا گیا تاکہ عوامی سطح آگاہی کا دائرہ وسیع ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ’ ڈیم بنانے کے لیے اب سپریم کورٹ کردار ادا کرے گی‘

SHARE

LEAVE A REPLY