ایران کے صوبے کرمانشاہ میں 6 کی شدت کے زلزلے سے 2 افراد ہلاک اور300 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز شہر جوانرود سے16 میل جنوب مغربی علاقے میں تھا، زلزلے سے گاڑیوں اور 500 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا،70 گاؤں بجلی سے محروم ہوگئے۔

زلزلے کے جھٹے عراق کے دارالحکومت بغداد اور کردستان تک محسوس کئے گئے، نزدیکی علاقوں میں 4 شدت کے متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئےتاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں کرمانشاہ میں آئے زلزلے میں 530 افراد ہلاک ہوئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY