صوبہ پنجاب کے شہر گوجر خان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری محمد عظیم نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا، جنہوں نے 2018ء میں این اے 58 گوجر خان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ عمران خان کی پالیسیوں کا حامی نہیں ہوں اور ان کی اداروں کے خلاف گفتگو اور 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کی مشاورت سے طے کروں گا۔

ادھر پی ٹی آئی رہنماؤں کا استحکام پاکستام پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے، تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عندلیب عباس، سعدیہ سہیل رانا اور سمیرا احمد نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY