سعودی حکمرانوں کا زوال یقینی ہو گیا ہے، خامنہ ای

0
838

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کا اتحادی بن کر سعودی حکمران خاندان کا زوال یقینی ہو گیا ہے۔

خامنہ ای نے ٹویٹ کیا کہ سعودی حکمران اسلام کے دشمن ملک کے ساتھ خلوص رکھتے ہیں اور یمن و بحرین کے مسلمانوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے خلیج کی ریاستوں اور سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اس خواہش کا اظہار انہوں نے قطر کے حکمران امیر کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا۔ قطری امیر تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے روحانی نے واضح کیا کہ تمام متنازعہ معاملات کا سیاسی حل ترجیحی بنیاد پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY