اسلام آباد دھرنا، مظاہرین کی سپلائی لائن بند کرنیکا فیصلہ

0
147

حکومت نے فیض آباد میں جاری دھرنے کیخلاف سخت کارروائی کیلئے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے ان کی سپلائی لائن کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انتظامیہ نے فیض آباد کی طرف جانے والے تمام راستے بند کرتے ہوئے مری روڈ پر مزید کنٹیز لگا دیئے ہیں جبکہ کھانے پینے کے سٹالز کو بھی بند کرنے فیض آباد پل کے گرد سٹریٹ لائٹس بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مذہبی جماعتوں نے اپنے مطالبات کے حق میں فیض آباد میں دھرنا دیا ہوا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مذہبی جماعتوں کو دھرنا ختم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن انہوں نے یہ حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ نیکی کے کام کو اگر غلط انداز سے کیا جائے تو یہ عمل بھی غلط ہی ہو گا۔ دھرنا قائدین کا کہنا ہے کہ وہ مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ جب تک وفاقی وزیرِ قانون زاہد حامد کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاتا، اس وقت تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY