جے آئی ٹی نے حسین نواز کو تیسری بار بھی طلب کرلیا

0
912

پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کو آج تیسری مرتبہ طلب کرلیا ہے۔

جے آئی ٹی اس سے قبل حسین نواز کو 28اور 30مئی کو طلب کرچکی ہے،گزشتہ روز ان سے 4گھنٹے پوچھ گچھ بھی کی گئی ۔

مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے کل وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز کو طلب کیا تھا مگر انہوں نے جے آئی ٹی سے تیاری کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔

جے آئی ٹی نے قطری شہزادے حمد بن جاسم کو دوسرا خط بھیج دیا ہے ،جس میں انہیں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے 3آپشن دئیے ہیں۔

جے آئی ٹی نے خط میں قطر کی آل ثانی فیملی سے کہا ہے کہ ہمارے دو ارکان قطر آکر ان کا بیان ریکارڈ کرسکتے ہیں،دوسری صورت یہ ہے کہ سوالات کے تحریری جواب دئیے جائیں جبکہ تیسری شکل یہ بھی ہوسکتی ہے کہ بیان وڈیولنک کے ذریعے لیا جائے

SHARE

LEAVE A REPLY