ایران نے کھانے کی اشیاءسے بھرے پانچ طیارے قطر بھیجے ہیں،ایران کےیہ طیارےقطر پرخلیجی ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کے بعد بھیجے گئے ہیں۔

ایران کے بھیجے گئے طیاروں میں کھانے پینے کی اشیاء جس میں پھل اور سبزیاں موجود ہیں،ایرانی حکام کے مطابق ہر ایک طیارے میں 90 ٹن سامان موجود ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کا مزید ایک اور طیارہ بھی روز مرہ کا سامان لے کر آج کسی وقت قطر روانہ کیا جائے گا۔

خلیجی ملکوں کی جانب سے قطر کےفضائی اور زمینی راستے بند کرنے پر ایران نے یہ سامان قطر بھیجا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY