سپریم کورٹ کا توہین عدالت کا نوٹس ابھی تک مجھے نہیں ملا،عمیر نیازی

0
1016

ترجمان سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرعمیر نیازی کہتے ہیں ابھی تک سپریم کورٹ کی جانب سےتوہین عدالت کا نوٹس نہیں ملا عدالت نے وضاحت طلب کی توباقاعدہ جواب جمع کرائیں گے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نےکہا کہ توہین عدالت سے متعلق سپریم کا آرڈر پڑھا ہےتوہین عدالت کا نوٹس ابھی تک نہیں ملا۔ سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کی تو اس کا باقاعدہ جواب داخل کریں گے۔

عمیر نیازی نے کہا ہماری پٹیشن الیکشن میں تاخیر کیلئےنہیں تھی، ہم تولیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیںہمارا مقصد ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں۔ جمہوریت کوجنہوں نےڈی ریل کیا پہلےان کوپکڑیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY