برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات کے بارے میں اپنی حکومتی ترجیحات پر مشتمل ’وائٹ بک‘ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ان پالیسی نکات میں مستقبل میں اشیاء کی آزادانہ تجارت کا ارادہ بھی شامل ہے، جس پر مے کی قدامت پسند جماعت کے کئی رہنماؤں نے غصے کا اظہار کیا ہے۔ یہ پالیسی دستاویز اٹھانوے صفحات پر مشتمل ہے اور اسی بارے میں وزیر اعظم سے اختلافات کی وجہ سے گزشتہ دنوں دو برطانوی وزراء مستعفی بھی ہو گئے تھے۔

اس دستاویز کو برطانیہ کی خارجہ اور تجارتی پالیسی میں گزشتہ کئی عشروں کے دوران آنے والی سب سے بڑی تبدیلی بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY