کراچی میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے خلاف سولجربازار میں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلاکر سڑک بند کر دی ۔

ادھرگزری میں کے الیکٹرک ہیڈآفس کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ سماجی تنظیم فکسٹ نے گزری میں احتجاج کیا۔

احتجاج بجلی کی عدم فراہمی اور کے الیکٹرک کے عدم تعاون کےخلاف کیاجارہاہے۔

واضح رہے کہ شدید گرمی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش ہورہی ہے جس کے باعث شہری پریشانی سے دوچار ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY