رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نےنگراں حکومت سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے لا مطالبہ کر دیا۔

رہنماپیپلزپارٹی سید خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے،گزشتہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ نگران حکومت کو گزشتہ حکومت کی ڈگر پر نہیں چلنا چاہئے اور عوام سے جینے کا حق نہ چھینے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جس کے مطابق پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت ساڑھے 99 روپے ہوگئی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگئی۔

نگران حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 36 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب یہ 87.7 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY