تبتیوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کو طبیعت بہتر ہونے پر جمعہ کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔اس موقع پر دلائی لامہ کا کہنا تھا کہ اب وہ خود کو نارمل محسوس کررہے ہیں۔
جلاوطن روحانی رہنما دلائی لامہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے اسپتال میں داخل تھے،انہیں منگل کو سینے میں انفیکشن کے بعد دھرم شالہ سے نئی دہلی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
دلائی لامہ کے ترجمان تینزین ٹکلہا کے مطابق 83سالہ دلائی لامہ کو ہلکی کھانسی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اور اب وہ بہتر ہیں، فی الحال انھیں دھرم شالہ نہیں لےجا رہے اور وہ نئی دلی ہی میں مزید کچھ دن آرام کریں گے۔












