تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےایک بار پھر طاہر القادری کے ساتھ نکلنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ شریف براران نے دن دہاڑے 14 افراد کا قتل کرایا ، چپ رہے تو ایسے واقعات بڑھتے جائیں گے ۔
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ شوباز شریف اب تک ڈراما کرکے بچتے رہے ہیں، ہر فرعون کا وقت آتا ہے، اسے اپنے ظلم پر حساب دینا پڑتا ہے،شہبازشریف کو بھی دینا پڑے گا ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ میرا دل کہتاہے کہ ٹرمپ کے اس اقدام سے مسلمان دنیا متحد ہوجائے گی ،ثابت ہوگیا کہ اگر طاقتور ملک کمزور ملک پر قبضہ کرے تو کوئی اقوام متحدہ مدد کو نہیں آتا ۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مسلم دنیا کے تمام ممالک میں آگ لگی ہے، ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہمارے پاس طاقتور فوج ہے ، ہمیں فوج پر ناز کرناچاہیے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف تمہارا وقت آگیا ہے ،تم سے 14 لوگوں کے قتل کا جواب لیں گے ،شریف برادران کو اڈیالہ جیل پہنچائیں گے ، رانا ثنااللہ پنجابی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرسکتاہے ۔
عمران خان کا کہناتھاکہ پہلی بار ایسا نہیں ہوا ، پولیس کے ذریعے ماورائے عدالت قتل کے شہباز شریف پر پہلے بھی کیس ہیں ، شریف برادران پیسا چلاکر سب کچھ مینج کرلیتے اور بچ جاتے ہیں ،انہوں نے ماضی میں ججز پر بھی پیسا چلایا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ 50 سال پہلے پاکستان سارے برصغیر میں سب سے آگے تھا ،ہم پیچھے اس لیے رہ گئے کہ ملک میں کرپشن کا کینسر آگيا ، نوازشری کا نظریہ کرپشن اور دھاندلی کرواور الیکشن جیتو ۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ان کا نظریہ ہے کہ دھاندلی کرکے اقتدار میں آئو اور پھر بڑے بڑے منصوبوں پر پیسا کھائو،نوازشریف کا نظریہ کرپشن کرپشن قوم سمجھ چکی ہے ،ان کے بچوں سے پوچھو تو کہتے ہیں کہ ہم برطانیہ کے شہری ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ طاہر القادری جب تک آپ کو انصاف نہیں ملے گا ہم آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے ،دونوں بھائیوں کو جیل میں پہنچانے تک ان کا مقابلہ کروں گا
شریف برادران نے 14 افراد کو قتل کرایا، عمران
639
0












