زہران ممدانی کو ووٹ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ٹرمپ

0
625

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممدانی کو ووٹ دینے کا لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

ایک بیان میں امریکی نے میئر نیویارک کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار زہران ممدانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ممدانی کو امریکی حکومت سے تاریخی مشکلات کا سامنا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق زہران ممدانی کو وعدے پورے کرنے کے لیے امریکی صدر سے رقم چاہیے ہوگی اور زہران کو پیسے نہیں دیے جائیں گے، اس لیے انہیں ووٹ دینے کا لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ زہران ممدانی ری پبلکن پارٹی کیلئے بہترین ثابت ہوں گے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

نیویارک شہر کا ڈیموکریٹک میئر بننے کے امیدوار زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہوئے تو پولیس کو حکم دیں گے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو نیویارک آنے پر گرفتار کرلے۔

زہران ممدانی نے کہا کہ نیتن یاہو کی امریکا میں گرفتاری ظاہر کرے گی کہ نیویارک عالمی قوانین پرعمل کرتاہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ممدانی نیویارک کے میئر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے، ٹرمپ نے انکی ممکنہ جیت کا سبب عوام کی بغاوت سے تعبیر کیا ہے۔

یاد رہے کہ نیویارک میئر کا الیکشن 4 نومبر کو ہوگا جس میں ڈیموکریٹک ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن کرٹیس سیلوا، سابق گورنر اینڈریو کومو اور میئر ایریک ایڈمز سے ہوگا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موجودہ میئر ایرک ایڈمز الیکشن سے دستبردار ہوجائیں گے۔

………………….

زہران ممدانی نے نیویارک میئر کے لیے ہونے والا ڈیموکریٹک پارٹی کا انتخاب جیت لیا، اُن کے مخالف اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کرلی۔

زہران ممدانی نے 43 فیصد سے زائد ووٹ لیے جبکہ اینڈریو کومو 36 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔

کامیابی کے بعد زہران ممدانی نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اب ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نیو یارک کے مئیر کا انتخاب لڑیں گے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے زہران ممدانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیاسی، معاشی اور میڈیا اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی۔

سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ آپ میئر کا الیکشن بھی جیتیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY