مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے شبیر شاہ اور یاسین ملک کو گرفتار اور سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں پر نظربند کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرینگر میں حریت رہنماؤں کے خلاف رات گئے کریک ڈاؤن کیا گیا۔

بھارتی پولیس نے جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک اور جے کے ڈی ایف پی کے سربراہ شبیر شاہ کو گرفتار کر لیا۔
ادھر بزرگ رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھروں پر نظربند کر دیا ہے۔

قابض بھارتی انتظامیہ نے گذشتہ روز بھی سید علی گیلانی کے داماد سمیت 7 حریت رہنماؤں کو دہشت گرد فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY