عالمی وبا کورونا کا شکار وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا طبیعت کے حوالے سے جاری بیان میں کہنا ہے الحمدللّٰہ رات کی نسبت اب بہتر محسوس کر رہا ہوں، میری جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کرنے والوں کا بہت شکر گزارہوں۔

وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کر رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد کی طبیعت ہفتے کی شام سے خراب تھی، گزشتہ رات طبیعت زیادہ ناساز ہونے پر انہیں ایم ایچ راولپنڈی میں داخل کر لیا گیا تھا۔

انہوں نے عوام سے کورونا کو سنجدہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 2600 سے زائد انتقال کر چکے ہیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کو کورونا ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر کی حالت بہتر ہے، ڈاکٹروں کے کہنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کورونا مرض میں مبتلا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، قبل ازیں کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب انہیں قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے 2 روز قبل شیخ رشید کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کیا اور شیخ رشید کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے جلد وفاقی کابینہ اجلاس میں ان کی شرکت کی امید کا اظہار کیا تھا۔ آرمی چیف نے شیخ رشید کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور پاک آرمی کی میڈیکل سہولیات سے استفادے کی پیشکش کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY