الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں،حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہیں۔ ‏مسلم لیگ ن ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہے جبکہ پی ٹی آئی نے چھتیس کروڑ بیالیس لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات کیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ‏مسلم لیگ ن کی سال 2015میں آمدن ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ ہے جبکہ اخراجات چار کروڑ روپے سے زائد ہیں۔ پیپلز پارٹی کے اثاثوں کی مالیت اننچاس لاکھ روپے سے زائد ہے۔ پیپلز پارٹی نے دس کروڑ روپے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کو منتقل کیے۔

پی ٹی آئی پندرہ کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہے،عوامی مسلم لیگ کے اثاثوں کی مالیت ایک لاکھ اڑتیس ہزار سے زائد ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے اثاثوں کی مالیت گیارہ لاکھ چونتیس ہزار روپے سے زائد ہے۔ اے این پی کے اثاثوں کی مالیت دو کروڑ بیاسی لاکھ روپے سے زائد ہے۔

جماعت اسلامی کے اثاثوں کی مالیت دس کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اثاثوں کی مالیت چار کروڑ پچہتر لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ‏ایم کیو ایم پاکستان نے شہداء فنڈز کیلیے تئیس کروڑ روپے سے زائد کا چندا وصول کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY