پاناما کیس میں تحریک انصاف نے سینئر قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اس حوالے سے سینیٹر اعتزاز احسن سے رابطہ کیا ہے اور پاناما کیس پر ان سے قانونی تجاویز مانگ لیں

ادھر حامد خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ میڈیا مہم کے بعد ان کے لیے پاناما کیس کی پیروی ممکن نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے حامد خان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ حامد خان قانونی ٹیم کی معاونت جاری رکھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY